وائی ایس آر کانگریس کے دو ارکان پارلیمنٹ عالمی وبا کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد دہلی پہنچنے والے دونوں ارکان پارلیمنٹ مانسون سیشن میں شریک نہیں ہو سکے۔
وشاکھاپٹنم کے اراکو حلقہ کی نمائندگی کرنے والی مادھوی بخار سے متاثر تھی جس پر عہدیداروں نے ان کا کورونا کا معائنہ کیا۔ اس معائنہ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد ان کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ہی دو ہفتوں تک قیام کرتے ہوئے علاج کروانے کا مشورہ دیاگیا۔