اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پانی کے تیز بہاؤ میں زندگی اور موت سے لڑتے دو نوجوان - زندگی او موت سے لڑتا دو نوجوان

مانجھر کنڈ میں نہانے والے دو نوجوان پانی کی تیز دھار میں پھنس گئے، موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے کسی طرح دونوں نوجوانوں کو باہر نکالا۔

پانی کے تیز بہاؤ میں زندگی او موت سے لڑتا دو نوجوان
پانی کے تیز بہاؤ میں زندگی او موت سے لڑتا دو نوجوان

By

Published : Jul 2, 2020, 12:32 PM IST

Updated : Jul 2, 2020, 2:00 PM IST

ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں واقع مانجھر کنڈ کے جھرنے میں دو نوجوان نہا رہے تھے کہ اچانک سیلاب آگیا اور دونوں نوجوان جھرنے کی تیز دھار میں پھنس گئے، بتایا جارہا ہے کہ پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ دونوں نوجوانوں کو پانی سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا تھا۔

پانی کے تیز بہاؤ میں زندگی او موت سے لڑتا دو نوجوان

اطلاعات کے مطابق یہ دونوں نوجوان سہسرام ​​کے رہائشی ہیں اور مانجھر کنڈ میں پکنک کے لیے گئے تھے، اس دوران تیز بارش ہوئی اور جھرنا سے بہت تیزی کے ساتھ پانی بہنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں نوجوان پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئے، لیکن کسی طرح دونوں کو بچا لیا گیا۔

اس سلسلے میں صدر ایس ڈی او راجکمار گپتا نے بتایا کہ انتظامیہ کے عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں نوجوانوں کو بچایا لیا، انہوں نے مزید بتایا کہ انتظامیہ اب سختی سے نگرانی کر رہی ہے تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

آپ کو بتا دیں کہ سہسرام سے تقریبا دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع مانجھر کنڈ میں ہر سال برسات کے موسم میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاح پکنک منانے پہنچتے ہیں۔

Last Updated : Jul 2, 2020, 2:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details