اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں دو مشتبہ عسکریت پسند گرفتار - دہلی میں دو مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

ملک کے دارالحکومت دہلی میں پولیس کے خصوصی سیل نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

دہلی میں دو مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
دہلی میں دو مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Mar 2, 2020, 11:05 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:26 AM IST

دہلی پولیس کے مطابق ممنوعہ انتہا پسند تنظیم کنگلیپک کمیونسٹ پارٹی ( کے سی پی) کے دو مشتبہ دہشت گردوں کو براڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

پولیس کا یہ بھی دعوی ہے کہ ریاست منی پور سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں ملزم اپنی ممنوعہ تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھا کررہے تھے مزید یہ کہ دونوں کے خلاف پہلے سے غیر ضمانتی وارنٹ جاری تھا اور ان کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپئے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔

tweet

ڈی سی پی سنجئے یادو نے اس تعلق سے بتایا کہ 'اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ منی پور کی ممنوعہ انتہا پسند تنظیم کے دو عسکریت پسند دہلی میں چھپے ہوئے ہیں اور تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھا کررہے ہیں۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وہ ملزم براڑی علاقے میں آنے والے ہیں تب ہی پولیس نے براڑی کے نرنکاری سرور بس اسٹاپ کے پاس انھیں گرفتار کرلیا فی الحال پوچھ تاچھ جاری ہے۔

گرفتار شدہ مشتبہ عسکریت پسندوں کی شناخت لیشرم منگولی جاؤ اور حزب رحمان کے طور پر ہوئی ہے، لیشرم اس تنظیم کا صدر ہے جبکہ حزب رحمان تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا کام کرنے کام کرتا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:26 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details