اطلاع کے مطابق اس حملہ میں دو افراد کی موت کے علاوہ دیگر تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
مسٹر کریساڈک نے پریس کانفرنس میں کہا 'ہمارے انسداد دہشت گردی کےجوان اس حملہ میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کی شناخت کر کے مقتولین کے لواحقین کی مدد کرے گا'۔
لندن کے میئر صادق خان نے بھی حملے میں زخمی ہونے والے دو لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد لندن میں احتیاطاً سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا اور تلاشی مہم جاری ہے۔
مسٹر کریساڈک نے کہا 'آنے والے دنوں میں اور بھی پولیس فورس دیکھنے کو ملیں گی، اور ہر علاقے میں سیکورٹی فورس تعینات ہوں گی'۔
انہوں نے کہا 'ہم اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ صحیح معنوں میں یہاں کیا ہوا تھا اور اس میں کسی دوسرے کے شامل ہونے کی گنجائش ہے یا نہیں، اسی وجہ ہم نے حملے کے بعد لندن برج کے میدان میں تلاشی مہم شروع کررکھی ہے'۔
مسٹر کریساڈک نے کہا آنے والے دنوں میں اور بھی پولیس فورس دیکھنے کو ملیں گی، اور ہر علاقے میں سیکورٹی فورس تعینات ہوں گی لندن کے میئر صادق خان نے بھی حملے میں زخمی ہونے والے دو لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا 'لندن میں دہشت گردی کبھی نہیں پیدا ہوگی، دہشت گردی کبھی نہیں جیت پائے گی'۔
اس دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ معاملہ کی جانچ جاری ہے اور جلد ہی لوگوں کو انصاف ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میٹروپولٹين پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے، حالانکہ پولیس نے اس سے پہلے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں ایک مشتبہ کو مار گرایا ہے۔