کورونا وائرس نے سب سے زیادہ ریاست کے شہر اندور کو متاثر کیا ہے یہاں ڈاکٹر اور تھانہ انچارج کی کورونا وائرس سے ہوئی موت کے بعد اب سرکاری اسپتال کی دو نرسوں کی موت ہوگئی ہے جس سے محکمہ طبی میں خوف و ہراس ہے۔
55 برس کی شمیم شیخ کو سردی کھانسی اور بخار کی شکایت ہوئی جبکہ پنکی گپتا کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں دونوں کی آج موت ہوگئی۔