اندور میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 52 لوگوں کی موت ہو چکی ہے وہیں اس انفیکشن سے 923 افراد متاثر ہیں۔ بے قابو ہوتے حالات کی وجہ سے ایم وائی ہسپتال کے نرسنگ اسٹاف میں کام کرنے والی نرس کی موت منگل کی رات کو ہو گئی۔
کورونا کی مشتہ دو نرس ہلاک ایم وائی ہسپتال کے صدر پی ایس ٹھاکور کے مطابق 25 برس کی پنکی گپتا نام کی نرس کی موت دل کی بیماری کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ جن کا علاج ایم وائی ہسپتال کے آئی سی یو میں چلا رہا تھا۔
وہیں ایم وائی کے چیسٹ وارڈ میں بھرتی نرس شمیم شیخ کی بھی موت منگل کی رات کو ہی ہو گئی ہے جو کل تک چیسٹ وارڈ میں بھرتی تھیں۔
کورونا کی مشتہ دو نرس ہلاک بتایا جا رہا ہے کہ شمیم شیخ نام کی نرس ایک سے 14 تاریخ تک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے چھٹی پر تھیں، وہ 15 اپریل کو ڈیوٹی پر آئیں تھیں۔ بیمار نرس کو او پی ڈی میں علاج کے لیے دکھایا گيا تھا اور جانچ کے بعد ڈاکٹر نے انہیں ہوم کورنٹین ہونے کے لیے کہا تھا۔ اس کے بعد جب اسٹاف نرس کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ایم وائی چیسٹ وارڈ میں بھرتی کیا گیا اور منگل کی رات کو ان کی موت ہو گئی۔
ایم وائی ہسپتال انتظامیہ کی مانیں تو نرس گزشتہ تین ہفتوں سے ڈیوٹی پر نہیں تھیں۔ ادھر دونوں اسٹاف نرس کی اچانک موت سے ایم وائی ہسپتال میں بے چینی پھیل گئی ہے اور اب دونوں ہی نرسوں کے نمونے کی جانچ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔