اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آندھرا پردیش: دو نئے وزرا کو حلف دلایا گیا - آندھراپردیش کے نئے وزرا

کووڈ 19 کے پیش نظر حلف برداری کی تقریب میں صرف محدود افراد نے ہی شرکت کی۔

آندھراپردیش: دو نئے وزرا کو حلف دلایا گیا
آندھراپردیش: دو نئے وزرا کو حلف دلایا گیا

By

Published : Jul 22, 2020, 2:55 PM IST

آندھرا پردیش کے گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے دو نئے وزرا اے راجو اور سی وینوگوپال کرشنا کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ یہ حلف برداری تقریب وجئے واڑہ کے راج بھون کے دربار ہال میں منعقد کی گئی۔ گورنر نے ٹھیک ایک بج کر29 منٹ پر ان دونوں کو حلف دلایا۔

اس موقع پر وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، اسپیکر ٹی سیتارام، وزیر دھرمنا کرشنا داس اور دوسروں نے شرکت کی۔

کووڈ 19 کے پیش نظر حلف برداری کی تقریب میں صرف محدود افراد نے ہی شرکت کی۔ ان دو نئے وزرا کو پی سبھاش چندربوس اور موپی دیوی وینکٹ رمنا کی جگہ لیا گیا ہے جو راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے۔

راجو سریکاکلم ضلع سے تعلق رکھتے ہیں جو پہلی مرتبہ 2019 میں پالسا حلقہ سے اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے۔ مچھیروں کے گروپ سے تعلق رکھنے والے موپی دیوی کی جگہ اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والے راجو کو وزیر بنایا گیا ہے۔

بالیجا طبقہ سے تعلق رکھنے والے پی سبھاش چندربوس کی جگہ اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مشرقی گوداوری ضلع کے وینوگوپال کو وزارت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: پانچ ستمبر سے اسکول دوبارہ کھولنے کا منصوبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details