اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین کی تعداد میں اضافہ - سبسڈی ختم ہونے کے باوجود عازمین کی تعداد میں اضافہ

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے دوروزہ حج تربتی پروگرام میں کہا کہ حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود رواں برس بھارت سے 2 لاکھ بھارتی سفر حج پر جائیں گے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 25, 2019, 5:03 PM IST


انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایماندار۔ شفاف نظام کا نتیجہ ہے کہ سبسڈی ختم ہونے کے بعد بھی عازمین حج پر غیرضروری بوجھ نہیں پڑا اور ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ عازمین حج رواں برس سفر پر جائیں گے۔

مسٹر نقوی نے منگل کو حج کوآرڈی نیٹر، حج اسسٹنٹ وغیرہ کے دو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے دوران کہاکہ 2019میں دو لاکھ بھارتی مسلمان بغیر کسی سبسڈی کے حج کا سفر کریں گے۔ مودی حکومت نے حج سبسڈی کے' چھل'کو ' ایمانداری کے دم' پر ختم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی حفاظت اور بہتر سہولیات یقینی بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے موثر اقدامات کئے ہیں اور اس معاملہ میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حج 2019پر جانے والے عازمین حج کی مدد کے لئے 620حج کوآرڈی نیٹر، اسسٹنٹ حج افسر، حج اسسٹنٹ، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل وغیرہ کی سعودی عرب میں تقرری کی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں خواتین شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details