حکام کے مطابق آسام رائفلز نے خصوصی اطلاع ملنے پر جانگرم اور بھارت۔میانمار کی سرحد پر این ایس ایس این کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی اور ان کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔
اس کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گيا۔

چھاپے کے دوران فورسز کو کثیر مقدار میں اسلحے اور اے کے 47 رائفلز بندوقوں کے علاوہ دیگر آلات بھی ہاتھ لگے۔
اطلاعات کے مطابق یہ ٹھکانے میانمار سے دراندازی کرنے والے افراد عارضی طور پر استعمال کرتے تھے۔ سکیوریٹی فورسز اس علاقے دراندازی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کررہی ہے۔
یہ کارروائی بھی آسام رائفلز کی جانب سے دراندازی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا ایک حصہ تھی۔ یہ درانداز جنوبی اروناچل پردیش میں سرگرم ہیں۔