اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اردو ایک انقلابی زبان ہے: رحمان خان - karnataka

'ذمہ داران ریاست بھر میں اسکولوں کا سروے کریں اور وہاں موجود اردو طالب علموں کا تعین کریں'

two day jashn e urdu programme ends in bengaluru karnataka

By

Published : Jul 4, 2019, 1:42 PM IST

کرناٹکا اردو اکیڈمی کی جانب سے منعقد دو روزہ جشن اردو کے موقعے ایک اعزازی تقریب منعقد کئی گئی تھی، جس میں شعرا، ادبا اور مصنفیں اعزازات سے نوازے گئے۔

کرناٹکا اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو زبان میں پی ایچ ڈی کرنے والی غیرمسلم لڑکی پونم پول کو اعزاز سے نوازا گیا اور 50 ہزار روپے اعزاز کے طور پر پیش کیے گئے۔

اس موقعے سے رحمان خان نے اردو کو ایک انقلابی زبان قرار دیا۔

انہوں نے اردو اکیڈمی کے ذمہ داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ
انہوں نے اردو اکیڈمی کے ذمہ داران سے مخاطب ہوکر کہا کہ کہ وہ ریاست بھر میں اسکولوں کا سروے کریں اور جس اسکول میں 15 ایسے بچوں کو پائیں جن کو مادری زبان اردو ہے تو قانوناً اس اسکول میں ایک اردو استاذ کی تقرری ضروری ہوتی ہے۔ اس سے اردو زبان کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

کرناٹکا اردو اکیڈمی کی جانب سے اردو زبان میں پی ایچ ڈی کرنے والی غیرمسلم لڑکی پونم پول کو اعزاز سے نوازا گیا اور 50 ہزار روپے اعزاز کے طور پر پیش کیے گئے۔

پونم پول نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اردو قومی یکجہتی اور محبت کی زبان ہے۔ پونم کے مطابق اردو زبان سے متاثر ہو کر ان کے علاوہ خاندان کے تین افراد نے اردو سیکھنا شروع کیا ہے۔

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان نے پونم کے والدین کی عزت افزائی کی اور ذاتی طور پر 50 ہزار روپے اعزاز کے طور پر پیش کیے۔ ضمیر خان نے کہا کہ یہ رقم صرف ایک رسم ہے اور مقصد یہ ہے کہ ہم ہر اس شخص کی عزت افزائی کریں جو اردو سے محبت رکھتا ہے۔

اس موقعے پر کرناٹکا اردو اکیڈمی کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار 53 ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ اس سے قبل صرف 10 ایوارڈ تقسیم جاتے تھے اور ہدیہ کے طور 10 ہزار روپے دیا جاتا تھا۔

رواں پروگرام میں اردو اکیڈمی کی جانب سے 53 ایوارڈز کو تین مختلف زمروں 25 ہزار، 50 ہزار اور 75 ہزار میں دیا گیا۔


اس موقعے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات اعزازات سے نوازے گئے۔

مجموعی خدمات میں ضیا اللہ شریف، شاعری میں اسد اعجاز، صحافت میں نعمت اللہ شریف، تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے تعلیمی ادارے مسجد منورہ و جبار ٹرسٹ، فنکاری میں شری ہری کرشن اور الیکٹرونک میڈیا میں رؤف احمد ہلور اعزازات سے نوازے گئے۔

دو روزرہ جشن کے اردو آخری دن مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details