اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پارک سرکس سے اسلحہ سمیت دو گرفتار - پارک سرکس

کولکاتا کے توپسیا تھانے کی پولیس نے پارک سرکس سے دو شاطر مجرموں کو اسلحے کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

پارک سرکس سے اسلحہ سمیت دو مجرم گرفتار
پارک سرکس سے اسلحہ سمیت دو مجرم گرفتار

By

Published : Nov 4, 2020, 1:20 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند منٹوں کی دوری پر واقع پارک سرکس سے توپسیا پولیس نے دو شاطر مجرموں کو اسلحے کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شاطر مجرموں کی کافی عرصے سے تلاش تھی۔ دونوں کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

پارک سرکس سے اسلحہ سمیت دو مجرم گرفتار

پولیس نے کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پارک سرکس میدان علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دونوں شاطر مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار مجرموں کے پاس سے ایک پستول ، چھ راؤنڈ کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے۔

ایک سینیئر پولیس اہکار کے مطابق دونوں شاطر مجرم پارک سرکس اور اس کے اطراف میں رہتے ہیں۔ان کے خلاف چند دنوں قبل ہی شکایت درج کرائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details