ٹویٹر نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا 'اگر ہمارے ملازمین گھر سے کام کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور وہ ایسا ہمیشہ کے لئے چاہتے ہیں تو ہم اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے'۔
ٹوئیٹر ملازمین کو ’ ہمیشہ‘ گھر سے کام کرنے کی مل سکتی ہے اجازت - twitter employees permanently work from home
ٹوئیٹر ملازمین نہ صرف کورونا وائرس کی وبا کے دوران بلکہ اس کے بعد بھی اگر وہ چاہیں تو ہمیشہ کے لئے اپنے گھروں سے کام کرسکتے ہیں۔
![ٹوئیٹر ملازمین کو ’ ہمیشہ‘ گھر سے کام کرنے کی مل سکتی ہے اجازت ٹوئیٹر ملازمین کو ’ ہمیشہ‘ گھر سے کام کرنے کی مل سکتی ہے اجازت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7175725-338-7175725-1589343933018.jpg)
ٹوئیٹر ملازمین کو ’ ہمیشہ‘ گھر سے کام کرنے کی مل سکتی ہے اجازت
اس کے علاوہ ملازمین کے پاس سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کے دفاتر میں کام کرنے کا متبادل کھلا رہے گا۔
بیان کے مطابق ٹوئیٹر ستمبر سے پہلے اپنا دفتر نہیں کھولے گا اور اس سے مستثنٰی کوئی بھی کاروباری سفر نہیں ہوگا۔ اس سال کوئی اہتمام بھی نہیں کیا جائے گا۔