اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بائیس برس بعد خاتون کو ضعیف بتا کر تین طلاق

تین طلاق کے خلاف سخت قانون بنائے جانے کے باوجود بھی ایک ساتھ تین طلاق کے معاملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

بائیس برس بعد خاتون کو ضعیف بتا کر تین طلاق

By

Published : Oct 19, 2019, 5:44 PM IST

تین طلاق کے سلسلے میں تازہ معاملہ بارہ بنکی کا ہے۔ جہاں ایک خاتون کا الزام ہے کہ اسے ضعیف بتاکر اس کے شوہر نے ایک ساتھ تین طلاق دے کر کسی دوسری خاتون سے شادی کر لی ہے، لیکن ابھی تک اس کے شوہر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

ویڈیو : ضعیف بتاکر اس کے شوہر نے ایک ساتھ دی تین طلاق

ایک ساتھ تین طلاق کا یہ معاملہ بارہ بنکی کے ٹکیت نگر تھانہ حلقے کا ہے۔ یہاں سفدرگنج تھانہ حلقے کے رام پور کٹرہ کی ہاشمی خاتون کی شادی 22 برس قبل محمد صدیق سے ہوئی تھی۔ ہاشمی خاتون کا الزام ہے کہ ' دو ماہ قبل صدیق نے انہیں یہ کہہ کر ایک ساتھ تین طلاق دے دی کہ وہ ضعیف ہو گئی ہے، اور اس نے دوسری شادی کر لی ہے'۔

ہاشمی خاتون کی جانب سے اس معاملے کی شکایت پولس سے کی گئی ہے، لیکن ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔

بائیس برس بعد ہوئی طلاق سے ہاشمی اور اس کے کنبے کے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

مزید ٖپڑھیں : یوگی کا مطلقہ خواتین کو پینشن دینے کا اعلان

دوسری جانب پولس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش چل رہی ہے، اور ثبوت ملتے ہی مقدمہ درج کر کاروائی کی جائے گی۔

ادھر اس معاملے میں بی جے پی کا اقلیتی سیل بھی متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے ہاشمی کے ساتھ پیش پیش ہے اور وہ پولس سے ایسے معاملوں میں سنجیدگی سے کام کرنے کی گزارش کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details