بھارت نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یواین جی اے ) اجلاس کے دوران منگل کے روز کشمیر سے متعلق کئے گئے تبصرے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنے کی نصیحت کی۔
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تری مورتی نے کہا ' ہم نے بھارت کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیرپر ترکی کے صدر کا تبصرہ دیکھا۔ وہ بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں اور یہ ہمارے لئے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔'
تری مورتی نے کہا کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے اور اپنی پالیسیوں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔