امریکی ممبران پارلیمنٹ کے دونوں جماعتوں کے گروپ نے بدھ کو مشترکہ بیان جاری کر یہ اطلاع دی۔
'روسی طیارہ ایس -400 کا سوداترکی منسوخ کرے' - میزائل ڈیفنس سسٹم
امریکہ نے پارلیمنٹ کے ایوان میں تجویز پیش کر کے ترکی حکومت سے روسی جنگی طیارہ ایس -400 اور میزائل ڈیفنس سسٹم کے سودے کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترکی منسوخ کرےروسی طیارہ ایس -400 کا سودا: امریکہ
ریپبلکن رہنما کیون میکارتی نے کہا کہ’’ترکی کو واضح پیغام ہے کہ اگر وہ ایس -400 خریدتا ہے، تو اسے ایف -35 نہیں ملنے چاہیے۔ اس پر دونوں جماعتوں کی رضامندی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ’’امریکہ کی قومی سلامتی کے مفادات کے لیے اس کے کئی سنگین نتائج ہیں۔ ترکی کو اپنے سودے کو منسوخ کرنا چاہیے۔ اور اس کے بجائے امریکہ کے ساتھ ان علاقوں میں تعاون کرنا چاہیے۔ جو ہمارے باہمی مفاد میں ہیں‘‘۔