اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گاندھی جی کی لاٹھی پکڑ کر چلنے والا بچہ کون؟ - گاندھی جی 150ویں یوم پیدائش

ہم نے تاریخ کی کتابوں میں ساحل سمندر بابائے قوم گاندھی جی کی لاٹھی کے سرے کو پکڑے ایک بچے کو جوش و خروش کے ساتھ تیز تیز قدموں سے چلتے ہوئے کئی تصویروں میں دیکھا ہے۔ تاہم اس بچے کے نام کا ذکر کہیں نہیں کیا گیا۔

kid holding Gandhi's walking stick

By

Published : Sep 30, 2019, 2:20 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:21 PM IST


اس بچے کا نام تولیندر ورما ہے، جسے بعد میں سوامی آتمانند کے نام سے شہرت حاصل ہوئی۔

ریاست چھتیس گڑھ کے رائے پور علاقے میں 6 اکتوبر، 1929 کو تولیندر کی پیدائش ہوئی۔ تولیندر کے والد دھنی رام ورما ایک استاد تھے، نیز وہ گاندھیائی نظریات سے کافی متاثر تھے، شاید یہی وجہ رہی ہوگی کہ تولیندر کو گاندھی جی سے ملنے اور ان کے فلسفے کو جاننے کا موقع ملا۔

گاندھی جی کی لاٹھی پکڑ کر چلنے والا بچہ کون؟

تولیندر سنگھ نے بچپن سے ہی نغمہ سرائی شروع کر دی تھی، وہیں باپو کو تولیند کے بھجن کافی محبوب تھے۔ جب گاندھی جی نے سیواگرام میں قیام کیا، اس وقت ورما خاندان کو گاندھی جی سے ملنے کا موقع ملا، وہیں تولیندر نے باپو کے لیے بھجن گانا شروع کیا۔

تولیندر بچین سے ہی اپنی پڑھائی میں لاجواب تھے، جب انھوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے ناگ پور کا سفر کیا، وہاں انھیں راما کرشنا آشرم میں ٹھہرنے کا موقع ملا، یہاں تولیندر سوامی ویکانند کے نظریات سے کافی متاثر ہوئے۔ تولیندر نے امتیازی نمبرات سے ریاضی میں ایم ایس سی مکمل کی، نیز تولیندر یو پی ایس سی کے امتحانات میں ٹاپ ٹین میں شامل تھے۔

تاہم تولیندر کی ترجیح انسانیت کی خدمت تھی، لہذا انھوں نے اپنی نوکری چھوڑ دی۔ انہوں نے رام کرشن مشن میں کام کرکے لوگوں کی خدمت شروع کردی۔

تولیندر نے نارائن پور اور رائے پور میں راما کرشنا آشرم کی بنیاد رکھی۔ آج یہ آشرم مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ بچوں کو روحانی علم اور تعلیم بھی دے رہے ہیں۔ 27 اگست 1989 کو سوامی آتمانند کا ایک سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا۔

تولیندر سوامی آتمانند نے اپنی پوری زندگی بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سوامی ویکانند کے نظریات کو فروغ دینے میں گزاری۔

سوامی آتمانند نے جس طرح سے انسانوں کی خدمت کی وہ کئی نسلوں کے لیے نمونہ عمل ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 2:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details