تریومالا تروپتی دیواسیتانمس (ٹی ٹی ڈی) کے ایگزیکٹو آفیسر انیل کمار سنگل نے بتایا کہ ٹی ٹی ڈی نے ضلع چٹوڑ کے سرکاری عہدیداروں کو پہلے ہی آٹھ کروڑ روپئے دے رکھے ہیں اور بقیہ 11 کروڑ روپے مہلک وائرس سے لڑنے کے لئے جلد ان کے حوالے کردئے جائیں گے۔
آندھراپردیش حکومت کو 19 کروڑ روپے کاعطیہ - TTD decides to offer Rs 19 crore to AP govt for Covid-19 relief
آندھراپردیش میں واقع تروپتی مندر کے انتظامات کو چلانی والی تریومالا تروپتی دیواسیتانمس (ٹی ٹی ڈی) نے آندھراپردیش حکومت کو 19 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی ٹی ڈی: اے پی حکومت کو 19 کروڑ روپے عطیہ کا فیصلہ
تیرومالا میں وینکٹیشور کے مندر نے آندھراپردیش کے سرکاری امداد برائے کورونا وائرس فنڈ کو 19 کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندو مذہبی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔