اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک: ساگون کی لکڑی کا برش

سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کے لئے ملک بھر میں مہم چل رہی ہے ای ٹی وی بھارت بھی اس مہم کا ایک اہم حصہ بنا ہوا ہے، جس کا تھیم 'نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک' ہے، اس مہم کے 45 ویں واقعہ پر خصوصی رپورٹ ملاحظہ کریں۔

ساگون کی لکڑی کا برش
ساگون کی لکڑی کا برش

By

Published : Jan 25, 2020, 2:14 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:52 AM IST

آج پلاسٹک کا خطرہ پوری دنیا کو متاثر کررہا ہے اور اس خطرے سے لڑنے کے لئے پوری دنیا میں بہت سے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسی کڑی میں مینگلورو کے رہنے والے نتن واس نے پلاسٹک استعمال نہ کرنا کا فیصلہ لیا ہے، اور وہ پلاسٹک کے بدلے اس کے دیگر اختیارات کو استعمال کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

انسان ہر صبح پلاسٹک کے برش کا استعمال کرتا ہے اور اس کے مضر اثرات سے بے خبر رہتا ہے، لیکن نتن واس نے پلاسٹک کے بجائے لکڑی کے برش کا استعمال کر کے اس کی بہترین ترکیب نکالی ہے

نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک: ساگون کی لکڑی کا برش

دراصل نتن آسام کی ایک غیر سرکاری تنظیم این جی او سے جڑے ہوئے ہیں یہاں کے قبائلیوں کو لکڑی کے برش بنانے میں مہارت حاصل ہے اور ان کی اس ترکیب کو نتن نے بھی اپنا لیاہے، یہاں کے قبائلی گروپ ساگون کی لکڑی سے برش بناتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ماہر ماحولیات نتن واس نے بتایا کہ برش کا ایک حصہ ساگون لکڑی سے بنایا جاتا ہے تو وہیں اس کے دانت نائلن سے بنائے جاتے ہیں اور اس طرح یہ برش ماحول دوست بنایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ نتن واس پلاسٹک کے تنکے کے بجائے کاغذ کے بنے تنکے کے استعمال کو فروغ دیتے ہیں، ایسا کرنے کے پیچھے نتن کا واحد مقصد ماحول کو پلاسٹک کے خطرے سے بچانا اور اسے واحد استعمال پلاسٹک سے پاک کرنا ہے۔

نتن واس سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے لیے پوری طرح سرگرم ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پلاسٹک کے تنکے کی جگہ کاغذ کے بنےتنکے کا استعمال کرتے ہیں اور اس کو فروغ دیتے دیتے ہیں، ملک بھر میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے لیے ایک مہم چل رہی ہے ای ٹی وی بھارت بھی اس مہم کا اہم حصہ ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details