اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سابرمتی آشرم 'وزیٹر بک' میں اوبامہ اور ٹرمپ نے کیا لکھا؟ - ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے اپنے دورے کے پہلے دن سابرمتی آشرم کا دورہ

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے گزشتہ روز احمد آباد میں واقع سابرمتی آشرم کی وزیٹر بک میں گاندھی جی کا ذکر کئے بغیر اپنے تاثرات بیان کئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقیدوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سابرمتی آشرم 'وزیٹر بک' میں اوبامہ اور ٹرمپ نے کیا لکھا؟
سابرمتی آشرم 'وزیٹر بک' میں اوبامہ اور ٹرمپ نے کیا لکھا؟

By

Published : Feb 25, 2020, 12:16 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:26 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ اس وقت بھارت کے دورہ پر ہیں اور انہوں نے سابرمتی آشرم کا دورہ کیا۔

گزشتہ روز ٹرمپ دو روزہ دورے پر ریاست گجرات کے احمدآباد پہنچے اور وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا نیز 22 کلو میٹر روڈ شو میں بھی حصہ لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے اپنے دورے کے پہلے دن سابرمتی آشرم کا دورہ کیا جہاں دونوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا تھا، یہاں تک کہ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے بھی 'چرخہ' بھی چلایا تھا۔

سابرمتی آشرم 'وزیٹر بک' میں اوبامہ اور ٹرمپ نے کیا لکھا؟

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 'بابائے قوم' یعنی گاندھی جی کا ذکر کے بغیر وزیٹر بُک میں ایک پیغام لکھا، ٹرمپ نے وزیٹر بک میں لکھا کہ' میرے عزیز دوست وزیراعظم مودی، اس شاندار دورے کے لیے آپ کا شکریہ۔'

ٹرمپ کی جانب سے لکھے گئے نوٹ میں مہاتما گاندھی کے ذکر نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹرمپ کے نوٹ کا موازنہ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے نوٹ ساتھ کیا گیا۔

بارک اوبامہ نے سنہ 2010 میں بھارت کے دورے کے دوران جنوبی ممبئی میں واقع گاندھی جی کے گھر 'منی بھون' کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وزیٹر بک میں ایک نوٹ بھی لکھا تھا۔

سابرمتی آشرم 'وزیٹر بک' میں اوبامہ اور ٹرمپ نے کیا لکھا؟

اوبامہ نے لکھا تھا 'میں کافی خوش ہوں کہ مجھے گاندھی جی کی زندگی کے بارے میں جاننے کا موقع ملا وہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے ہیرو ہیں۔'

یہاں تکہ کہ سنہ 2015 راج گھاٹ کا دورہ کرنے کے بعد اوبامہ نے لکھا تھا' ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر نے جو کہا تھا وہ آج بھی سچ ہے۔ 'گاندھی جی کی روح آج بھی بھارت میں زندہ ہے اور یہ دنیا کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ ہم سب لوگوں ہمیشہ محبت اور امن کے جذبے کے ساتھ زندگی بسر کریں۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details