بہار یوپی سرحد سے گزرتے ہوئے کرمناشا ندی پل پر نو تعمیر شدہ ون وے اسٹیل پل پر گاڑیوں کی ٹریفک 15 گھنٹوں کے لئے تعطل کا شکار رہی۔جس کی وجہ سے این ایچ 2 پر جام لگا ہوا ہے۔ایسا اسٹیل پل پر اوورلوڈ ریت سے بھری ٹرکوں کے آمد رفت کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔
کرمناشا ندی کے پانی کی سطح میں اضافے کے بعد اسٹیل پل سے گاڑیوں کی آمد و رفت شروع کی گئی تھی۔ ساتھ ہی اوورلوڈ ریت سے لدی ٹرک کو اسٹیل پل سے یوپی کی حد تک جانے پر پابندی لگادی گٸ تھی۔ زیادہ بوجھ سے چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے کھجورا بارڈر سے خمیڈورا تک جی ٹی روڈ پر ریت سے بھری ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دیر شام ریت مافیا زبردستی کچھ اوور لوڈ ٹرک اسٹیل پل سے لے گئے جس کی معلومات این ایچ ائی کے اہلکاروں کو ملی این ایچ اے آئی کے افسران نے انتظامیہ سے تعاون کا مطالبہ کیا لیکن کوئی تعاون نہیں ملا۔ آخر کار اسٹیل برج کی حفاظت کو لیکر این ایچ اے آئی نے ایک پتھر لگا کر پل پر نقل و حرکت کو مکمل طور پر روک دیا تھا۔