اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزمیں وفاقی محاذ کی حکومت بنے گی:سرینواس یادو - ٹی آرایس

تلنگانہ کے مویشوی پروری کے وزیر ٹی سرینواس یادو نے مودی کو ناکام وزیراعظم قراردیتے ہوئے پیش گوئی کی ہےکہ مرکز میں غیر بی جے پی اور غیرکانگریسی حکومت اقتدار میں آئے گی۔

مرکز میں وفاقی محاذ کی حکومت بنے گی:سرینواس یادو

By

Published : Mar 26, 2019, 1:57 PM IST

انہوں نے سکندرآباد لوک سبھا حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی کا یقین ظاہر کیا جہاں سے ان کے فرزند سائی کرن یادو کو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس نے امیدوار بنایا ہے۔سرینواس یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق ٹی آرایس حکومت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست، گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں مرکز کی بی جے پی حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں وفاقی محاذ کی حکومت بنے گی جس کا نظریہ تلنگانہ کے وزیراعلی نے پیش کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details