مسٹر تریویندر نے کہا کہ کووڈ 19 کے پیش نظرریاستی حکومت نے حفاظتی نقطہ نظر سے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم رائے پور میں کووڈ کے پیش نظر ہائی ٹیک سہولیات دستیاب کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حکومت، پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ ہی رضاکار تنظیموں نے بھی اس کے لئے تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 پر قابو پانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرانا ریاستی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے جس طرح سے ریاست میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ، امید ہے کہ ہم جلد ہی صورتحال پر قابو پا لیں گے۔