اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تین طلاق مسلمانوں کا نجی مسئلہ ہے: محسنہ قدوائی - مساوی حقوق

کانگریس کی سینیئر رہنما محسنہ قدوائی نے کہا ہے کہ تین طلاق مسلمانوں کا آپسی معاملہ ہے اور اسلام نے عورتوں کو مساوی حقوق دیے گئے ہیں۔

مساوی حقوق

By

Published : Jul 30, 2019, 9:17 PM IST

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ' اسلام نے خواتین کو اپنے باپ دادا کی جائیداد میں بھی بیٹوں کی طرح حصہ دیا ہے، اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے خوش نہیں ہے تو وہ خود بھی اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔

محترمہ قدوئی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس مسلئے پر کوئی بھی فیصلہ ضرور مسلم پرسنل لأ بورڈ کو شریعت کے مطابق کرنا تھا۔

محسنہ نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ' حکومت کے سامنے کئی بڑے مسائل ہیں لیکن صرف تین طلاق کو ہی اس ملک کے سب سے بڑے مسلئے کی طرح پیش کیا جا رہا ہے جو حیران کن ہے۔

کانگریس کی سینیئر رہنما محسنہ قدوائی

انھوں نے یہ بھی کہاکہ' ہندو مذہب میں خواتین کو دوسری شادی کرنے کا حق نہیں ہے اس کے لیے متھورا کی خواتین کی حالت زار کا انھوں نے حوالہ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں سے تنازعہ میں رہا تین طلاق بل آج ایوان بالا میں پاس ہوگیا ہے، صدر جمہوریہ کی دستخط کی بعد یہ قانون بن جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details