اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'طلاق ثلاثہ قانون کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنا چاہیے' - قرآن و سنت

طلاق ثلاثہ بل کو مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں نے مسلمانوں کے لیے ایک لمحہ فکر قرار دیا ہے، اور مسلمانوں سےاپیل کی ہے کہ ایک پلیٹ فارم پر کامن مینیمم پروگرام بنائیں اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایجنڈا بناکر منصوبہ بند طریقے سے امت مسلمہ کے لئے کام کریں جو وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

triple talaq bill

By

Published : Aug 3, 2019, 12:17 PM IST

طلاق ثلاثہ قانون سے متعلق ای۔ ٹی۔ وی بھارت نے جماعت اسلامی ہند ریاست کرناٹک کے صدر ڈاکٹر سعد بیلگامی سے بات کی۔

طلاق ثلاثہ قانون کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنا چاہیے
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ طلاق ثلاثہ بل ملت اسلامیہ ہند کے جذبات احساسات و توقعات پر بجلی بن کر گرا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 'مذکورہ قانون مسلمانوں کی شریعت کے خلاف حکومت کی ایک سازش ہے'۔ڈاکٹر سعد نے مزید کہا کہ طلاق ثلاثہ کا سانحہ ملت کے تمام جماعتوں، اداروں، تنظیموں اور دانشوروں کے لئے ایک لمحہ فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مختلف تنظیمیں اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اس سلسلے میں پہل کرے، قرآن و سنت اور آئین و قانون کی روشنی میں کم از کم مشترکہ منصوبہ (کامن مینیمم پروگرام) وضع کریں اور ساتھ میں سپریم کورٹ میں اس کے خلاف چلینج کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details