اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تین طلاق بل حکومت کا سیاسی ایجنڈہ: جماعت اسلامی ہند - جماعت اسلامی ہند

ریاست اترپردیش میں کانپور کے راگھویندر سوروپ آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی ہند کی طرف سے عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

triple talaq bill is political agenda says jamaat islami hind

By

Published : Jun 24, 2019, 3:08 PM IST


کانپور کے راگھویندر سوروپ آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی کی طرف سے منقعد عید ملن پروگرام میں سماج کے مختلف طبقوں نے شرکت کی۔

اس عید ملن تقریب میں کئی طبقے کے لوگوں نے خطاب کیا اور خطاب کے دوران تقریبا تمام مقررین بین المذاہب بھائی چارگی اور امن آمان پر زور دیا۔

تین طلاق بل حکومت کا سیاسی ایجنڈہ: جماعت اسلامی ہند

اس تقریب کے موقعے پر جماعت اسلامی ہند کے نائب صدر انجینئر محمد سلیم میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ تین طلاق بل حکومت کا سیاسی ایجنڈہ ہے۔

انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ مرکزی حکومت اصلی مسئلوں سے دھیان ہٹاکر تین طلاق پر سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق ایک سماجی مسئلہ ہے، اس میں اسی وقت سدھار ہو گا، جب سماج چاہے گا۔

اس عید ملن تقریب کو بین المذاہب امن و بھائی چارگی کے فروغ کے طور پر دیکھا گیا، جہاں مختلف مذاہب کے لوگوں کو آپس میں ملتے اور محبت کا پیغام عام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details