اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفرنگر: مہاتما گاندھی کی 73 وی برسی پر خراج عقیدت - Muzaffarnagar news

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی کے موقع پر مظفرنگر میں ضلع کلکٹریٹ سمیت مقامی اسکول اور کالج میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مظفرنگر: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 73 وی برسی پر خراج تحسین
مظفرنگر: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 73 وی برسی پر خراج تحسین

By

Published : Jan 30, 2021, 9:23 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی کے موقع پر آج کلکٹریٹ میں ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپریٹنڈنٹ نے اپنے پورے عملے کے ساتھ دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔

اسی کے ساتھ مظفر نگر کے چودھری چرن سنگھ پی جی کالج میں مہاتما گاندھی کی 73 ویں برسی پر کالج کے پرنسپل نے بھیخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تمام طلباء و طالبات کے ساتھ دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

ویڈیو

اس دوران کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ ہمارے ملک میں 30 جنوری کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل ہوا تھا۔ اس لئے آج کے دن کو شہید دیوس کے طور پر مناتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک کی آزادی کے لئے بڑی تعداد میں عوام نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ان کو بھی اس دن دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 1948 میں آج ہی کے دن مہاتما گاندھی کا قتل ہوا تھا۔ اس لئے آج کے دن کو بھارت میں شہید دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details