آنجہانی بھارت رتن و سابق صدر جمہوری پرنب مکھرجی کی موت پر پورے بھارت میں سات دنوں کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریت آرٹ کے ذریعے پرنب مکھرجی کو خراج تحسین آپ کو بتا دیں کہ' پیر کی شام دہلی میں پرنب مکھرجی نے آخری سانس لی۔اس خبر سے نہ صرف کانگریس پارٹی بلکہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ کے شعبہ فنون لطیفہ کے طالب علم روپیش کمار نے اپنے ریت آرٹ کے ذریعے پرنب مکھرجی کو خراج تحسین پیش کیا۔
ریت آرٹ کے ذریعے پرنب مکھرجی کو خراج تحسین ضلع بلیا کی تحصیل باسنڈیہ کے راجہ گاؤں کھارونی کے رہائشی روپش کمار، وارانسی کی مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ سے فنون لطیفہ کی تعلیم حاصل کررہےہیں۔ روپیش نے اپنے گاؤں کھرونی میں ریت آرٹ کے ذریعہ سابق صدر آنجہانی پرنب مکھرجی و بھارت رتن کا مجسمہ بنایا۔
ریت آرٹ کے ذریعے پرنب مکھرجی کو خراج تحسین مزید پڑھیں:
روپیش اس سے پہلے بھی ریت پر ملک کی کئی اہم شخصیات کی سالگرہ پر فن ریت کا اعلیٰ نمونہ پیش کرچکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتا یاکہ' میں نے سفید ریت کااستعمال کرتے ہوئے پرنب مکھرجی کو خراج تحسین پیش کیاہے۔