بھارتی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے جمعہ کے روز بھارت کے دوسرے وزیراعظم لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'بھارت کے دوسرے وزیراعظم سری لال بہادر شاستری جی کو ان کی جینتی پر میری عقیدت پیش ہے۔ چیلنجوں کے باوجود ان کی ہمت، عزم اور قیادت پر ہم فخر کرتے ہیں'۔
اس سے پہلے ہی دن میں وزیراعظم نریندر مودی نے شاستری کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا تھا۔
پی ایم مودی نے کہا ہے کہ 'لال بہادر شاستری جی بہت ہی پختہ شخص تھے۔ انہوں نے سادگی کا مظاہرہ کیا اور ہماری قوم کی فلاح و بہبود کے لئے زندگی گزاری'۔