اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت - din dayal upadhyay

نائیڈو نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے نے مجموعی ترقی کا گر دیا جو بھارتی ثقافت کے عین مطابق ہے ۔

tribute to din dayal upadhyay
دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت

By

Published : Sep 25, 2020, 2:17 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جن سنگھ کے بانی پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نائب صدر نے کہا ہے کہ 'بھارتی فلسفیانہ اور ثقافتی روایت پر مبنی، مکمل انسانیت پسندی اور انتودیا کے ذریعہ انسانیت کو روحانی اور معاشرتی طور پر مجموعی ترقی کا گر دینے والے پنڈت دین دیال جی کو ان کی جینتی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں'۔

دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ میں لکھا ' ملک کی عظیم ترین علامتوں میں سے ایک پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کی زندگی میں رحم دلی کے ساتھ سب سے زیادہ خدمت کرنے کا پیغام دور دور تک سنائی دیتا ہے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے (پیدائش 25 ستمبر 1916 ء - وفات 11 فروری 1968ء ) آر ایس ایس کے نظریہ ساز اور بھارت کے عظیم مفکر تھے۔ جو 25 ستمبر 1916کو اترپردیش کے چندربھان متھرا میں پیدا ہوئے تھے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

واضح رہےکہ ریاست اترپردیش کے ضلع چندولی مغل سرائے ریلوے ڈویژن کا نام تبدیل کر کے پنڈت دین دیال اپادھیائے ریلوے ڈویژن رکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details