اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منشی پریم چند کو ہرش وردھن کا خراج تحسین - منشی پریم چند کی 84ویں برسی

منشی پریم چند کی 84ویں برسی پر صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

منشی پریم چند کو ہرش وردھن کا خراج تحسین
منشی پریم چند کو ہرش وردھن کا خراج تحسین

By

Published : Oct 8, 2020, 1:56 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے 'قلم کے سپاہی' منشی پریم چند کی 84ویں برسی پر جمعرات کے روز خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تخلیقات ادبی دنیا کے لیے بیش قیمت سرمایہ ہیں۔

منشی پریم چند کی 84ویں برسی پر صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر نے خراج تحسین پیش کیا ہے

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹوئٹ کیا کہ 'حقیقت پسندی کی روایت کی بنیاد رکھنے والے ناول کے شہنشاہ اور حساس تخلیق کار منشی پریم چند کی برسی پر انہیں خراج عقیدت'۔

منشی پریم چند کو ہرش وردھن کا خراج تحسین

انہوں نے لکھا کہ 'گودان، کرم بھومی، رنگ بھومی، سیواسدن جیسے منفرد ناول تحریر کرکے ادب کو مالا کرنے والے منشی پریم چند کی تخلیقات ادبی دنیا کا بیش قیمت سرمایہ ہیں'۔

منشی پریم چند کی پیدائیش 31 جولائی 1880 کو اترپردیش کے لمہی میں ہوئی تھی۔

شہنشاہ اور حساس تخلیق کار منشی پریم چند کی برسی

انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد مشہور ناول اور سیکڑوں کہانیاں تحریرکیں۔

دو بیلوں کی کہانی، پوس کی رات، پنچ پرمیشور، بوڑھی کاکی اور کفن جیسی تاریخی کہانیاں لکھنے والے پرم چند کا انتقال 8 اکتوبر سنہ 1936 کو ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details