گجرات کی 6 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں این سی پی کے میدان میں آجانے سے اس بار سبھی سیٹوں پر سہ رخی مقابلے کا امکان ہے۔
کانگریس اور این سی پی کے درمیان اتحاد نہ ہونے اور بی جے پی میں سابق وزیر شنکر چودھری کو ٹکٹ نہ دیے جانے سے یہ مقابلہ بے حد دلچسپ ہو گیا ہے۔
احمدآباد کے امرائی وارڈی سیٹ کے لیے مقابلہ بے حد دلچسپ ہے،کیوںکہ یہاں بی جے پی امیدوار جگدیش پٹیل ،اور کانگریس کے دھرمیندر بھائی پٹیل کے خلاف این سی پی سے وجئے کمار یادو میدان میں ہیں۔
این سی پی کے امیدوار وجے کمار یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے امرائی واڑی حلقے کو نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کیا۔
رادھن پور اور بایڈ میں کانگریس کے لیے ناک کی لڑائی ہے، ان دونوں سیٹیں اس سے قبل کانگریس کے ٹکٹ پر الپیش ٹھاکر اور دھول سنگھ جھالا نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم دونوں نے استعفی دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب انہیں دونون سیٹوں پر دونوں بی جے پی کے امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔
واضح رہے کہ گجرات میں 21 اکتوپر کو 6 اسمبلی حلقوں امرایواڑی، بایڈ، رادھن پور، لونا واڑہ، کھیرالو اور تھراڈ میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے لیے بی جے پی، کانگریس اور این سی پی نے سبھی 6 نشستوں پر اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا ہے۔
ایسے میں دیکھنے والی بات ہو گی کہ این سی پی کو اس انتخاب میں کتنی سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوتی ہے۔