ہماچل پردیش کی لاہول اسپیتی پولیس نے سمندر کے قریب 14 ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع سرچو میں پھنسے جبل پور سیول ڈفینس کے پانچ انجینئروں کو تیسرے دن کےبعد صحیح سلامت نکال لیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ مانو ورما نے بدھ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ انجینئر لیہ سے واپس لوٹ رہے تھے کہ سرچو میں ان کی گاڑی پھس گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صفر سے 15 ڈگری نیچے کے درجہ حرارت میں ان انجیئنروں کو دو راتیں گزارنی پڑیں۔