گری راج سنگھ نے کالکا مندر میں سناتن ہندو واہنی کے ایودھیا پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اتوار کی شام منعقدہ شری رام مہوتسو اور کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جمہوریت کی ستم ظریفی یہ ہے کہ آج بھی ملک میں ایسے لوگ چھپے بیٹھے ہیں جنہیں سپریم کورٹ کا قبول نہیں ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے کا بھی کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔
ایسے لوگوں کو ملک کی جمہوریت کے لیے بدنما داغ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ عدالتی نظام پر یقین نہیں رکھتے ہیں تو دوسرے ممالک کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ آج ملک کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ جیسے قوم پرست رہنماؤں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ حکومت آنے والے وقتوں میں بھی قومی مفاد سے متعلق فیصلے کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔