مغربی وسطی ریلوے کے ذرائع نے آج بتایا کہ ریلوے انتظامیہ کے ذریعہ اجمیر میں ہونے الے عرس میلے کے دوران زیادہ مسافروں کے سفر کے پیش نظر گاڑی نمبر 09613-09614 اجمیر-بھوپال-اجمیر ایکسپریس (سنگل ٹرپ) چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔گاڑی نمبر 09613 اجمیر سے 29 کو اور گاڑی نمبر 09614 بھوپال سے یکم مارچ کو چلےگی۔
اجمیر-بھوپال کے درمیان اسپیشل ٹرین - ac coach will be there
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو بہتر سہولت مہیا کرنے کے لئے اجمیر اور بھوپال کے درمیان اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجمیر-بھوپال کے درمیان اسپیشل ٹرین
اس گاڑی میں 2 سیکنڈ اے سی کلاس، فرسٹ اے سی چیئر کار کلاس، 15سلیپر، 2جنرل کلاس اور 2 ایل ایل آر سمیت 22 کوچ رہیں گے۔ یہ گاڑی ٹریک میں بھیل واڑا، چتوڑ گڑھ، نیمچ، مندسور، رتلام،ناگدا، اجین، مکسی، شوجال پور اور سیہور اسٹیشنوں پر رکےگی۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 6:15 AM IST