اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مرکزی وزیر صحت تلنگانہ کا دورہ کریں' - ts health department

سابق رکن پارلیمنٹ کریم نگر اور ٹی پی سی سی کے کارگزار صدر پونم پربھاکر نے لکھا ہے کہ 'تلنگانہ کی ریاستی حکومت اپنی نا اہلی اور سستی کی وجہ سے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہی ہے'۔

TPCC working prez requests Harsh Vardhan to review COVID-19 situation in Telangana
ٹی پی سی سی کے ورکنگ پریز نے ہرش وردھن سے تلنگانہ میں COVID-19 صورتحال کا جائزہ لینے کی درخواست کی

By

Published : Jul 13, 2020, 10:53 AM IST

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر پونم پربھاکر نے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کو ایک خط لکھا ہے۔

پونم پربھاکر نے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کو ارسال کیے گئے خط میں گزارش کی ہے کہ وہ حیدرآباد کا دورہ کریں اور کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ کیونکہ حکومت مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مرکزی امداد کو عوام تک فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'اس وبا کے مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز، نرسیز، پیرامیڈیکل اسٹاف، صحافی اور پولیس اہلکار بڑی تعداد میں متاثر ہورہے ہیں'۔

وردھن کے مطابق 'گاندھی اسپتال میں مریضوں کا علاج کرنے والے طبی اہلکاروں کو پی پی ای کٹس دینے سے بھی انکار کردیا گیا ہے'۔

ٹی پی سی سی کے ورکنگ صدر نے الزام لگایا ہے کہ 'کووڈ۔19 وائرس کے واقعات تیزی سے پھیل رہے ہیں، اس کے باوجود بھی حکومت بڑی تعداد میں ٹیسٹ کرانے میں ناکام ہے'۔

انہوں نے ایک خط میں کہا ہے کہ 'ضلع کریم نگر میں حکومت نے دو ماہ قبل 70 لاکھ روپے خرچ کر کے سرکاری اسپتال کے لئے ٹرو نٹ (TrueNat) اور سی بی این اے اے ٹی (CBNAAT)مشینیں خریدی تھیں۔ لیکن تاحال اس کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے'۔

مرکزی وزیر صحت کو لکھے گئے خط میں انپوں نے کہا ہے کہ 'میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ براہ مہربانی حیدرآباد شہر کا دورہ کریں اور ریاستی حکومت کی طرف سے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد کریں اور مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت سے ضروری مدد فراہم کریں'۔

ریاست کے محکمہ صحت کی پریس ریلیز کے مطابق تلنگانہ میں ایک ہی دن میں کورونا کے 1،269 کیسیز درج کیے گئے اور آٹھ اموات کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں: سکریٹریٹ منہدم کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

تلنگانہ میں اب کورونا کی مجموعی تعداد 34،671 ہوگئی ہے۔ جن میں 11،883 فعال کیسیز اور 22،482 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس مہلک وائرس سے تاحال 356 افراد کی جانیں چلی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details