اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سیاحتی مقامات پر پر نظر رکھی جائے گی' - Tourist destinations will be monitored

جان لیوا عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے اس دور میں اب جاپان کا کہنا ہے کہ وہ سیاحتی مقامات کے قریب کورونا متاثرین پر نظر رکھے گا۔

جان لیوا عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے اس دور میں اب جاپان کا کہنا ہے کہ وہ سیاحتی مقامات کے قریب کورونا متاثرین پر نظر رکھے گا
جان لیوا عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے اس دور میں اب جاپان کا کہنا ہے کہ وہ سیاحتی مقامات کے قریب کورونا متاثرین پر نظر رکھے گا

By

Published : May 30, 2020, 10:19 PM IST

جاپان دنیا کے ان چنندہ ممالک میں شامل ہے جس نے عالمی وبا کورونا وائرس 'کووڈ-19' کے انفکشن پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ جاپان میں آہستہ آہستہ معاشی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے علاوہ سیاحتی مقامات کو بھی کھولا جارہا ہے۔

جاپان کے اوساکا شہر میں سیاحتی مقام پر متاثرہ افراد پر نظر رکھنے کے لیے کیو آر کوڈ کو استعمال کرکے نیا نگرانی نظام اپنایا جارہا ہے۔

جان لیوا عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے اس دور میں اب جاپان کا کہنا ہے کہ وہ سیاحتی مقامات کے قریب کورونا متاثرین پر نظر رکھے گا

جاپانی میڈیا کے مطابق اوساکا کے تقریباً 500 سیاحتی مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے کیو آر کوڈ نگرانی نظام کی شروعات کی گئی ہے۔

سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے والے سبھی لوگوں کو اپنے سمارٹ فون کے ذریعہ یہ کیو آر کوڈ سکین کرانا ہوگا اور ای میل رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔

اگر کوئی کورونا متاثرہ شخص اس مقام پر آتا ہے تو فوری طور پر وہاں آنے والے لوگوں کے ای میل پر اس تعلق سے ایک نوٹیفیکیشن آئے گا، اگریہاں پر کوئی معاملہ نہیں آیا تو دوماہ کے اندر وہاں رجسٹرڈ سبھی ای میل خود ہی ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے کورونا وائرس انفکشن کے معاملوں میں کمی آنے کے بعد ملک کے سبھی حصوں سے لاک ڈاؤن ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینیرنگ مرکز(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جاپان میں اب تک 16700 زیادہ معاملے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details