اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار سے زائد کورنا کیسز - مرکزی وزارت داخلہ

کورونا وائرس بھارت میں تیزی سے اپنا قدم جمارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اب تک کے سب سے زیادہ 2،293 کیسز درج کیے گئے۔حالانکہ اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد
ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد

By

Published : May 2, 2020, 9:49 AM IST

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 2293 نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 37336 تک پہنچ گئی ہے۔

جس میں سے 26،167 ایکٹیو کیسز ہیں یعنی کے ان مریضوں کا علاج جاری ہے یا پھر ابھی کورنٹائن کیے گئے ہیں۔

فی الحال 9،950 افراد اس وبأ سے صحتیاب ہوئے ہیں اور اس وبأ سے اب تک ملک بھر میں 1،218 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details