اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 301 ہوئی - کورونا سے 56 ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کے تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جمعہ کو وزارت صحت خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اب تک 2301 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 301 ہوئی
کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 301 ہوئی

By

Published : Apr 3, 2020, 12:10 PM IST

وزارت صحت کے مطابق 56 افراد کی کورونا وائرس موت ہو چکی ہے، وہیں 156 افراد اس وبا سے نجات پا کر صحتیاب ہو گئے ہیں، اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 336 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں جمعہ کی رات کو جاری کیے گئے اعداد وشمار میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہو چکی تھی، جبکہ 2069 افراد کورونا سے متاثر تھے، جو اب بڑھ کر 2 ہزار 301 ہو گئی ہے، اور 56 افراد ہلاک چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details