عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کا اگر موازنہ کریں تو سری لنکا کا ترازو بھاری نظر آتا ہے۔ عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل آٹھ میچ کھیلے گئے ہیں ان میں سے بھارت کو صرف تین میں اور سری لنکا کو چار میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
بھارتی ٹیم عالمی کپ میں 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ وہیں سری لنکا سیمی فائنل کے فہرست سے باہر ہو چکا ہے۔
بھارت اگر اس میچ میں جیت حاصل کرتا ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں تین گھنٹے کے لیے ٹاپ کر جائے گا۔
بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ کرنا چاہے گی بھارت پوائنٹس ٹیبل میں کس مقام پر رہے گا اس کا انحصار آسٹریلیا اور افریقہ کے میچ سے طئےہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان عالمی کپ میں آخری مقابلہ 2 اپریل 2011 کو کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔ سری لنکا نے عالمی کپ میں بھارت کے خلاف آخری جیت 23 مارچ 2007 میں حاصل کی تھی۔