اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی کپ: بھارت ۔پاکستان کے درمیان مقابلہ آج - پاکستان

عالمی کپ2019 کے میگا یونٹ میں کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے روایتی حریف بھارت اور پاکستان آج انگلینڈ کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں سہ پہر تین بجے مدمقابل ہوں گے۔

عالمی کپ: بھارت ۔پاکستان کے درمیان مقابلہ آج

By

Published : Jun 16, 2019, 10:10 AM IST

Updated : Jun 16, 2019, 10:41 AM IST

بھارت پاکستان کے درمیان مقابلے کے پیش نظر مانچسٹر دیسی رنگ میں رنگ گیا،کرکٹ کے دیوانے اپنی ٹیم کی جیت اور دوسرے کی ہار کے لیے بے قرار ہو رہے ہیں۔

عالمی کپ: بھارت ۔پاکستان کے درمیان مقابلہ آج

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ جس نے دباؤ کوجھیل لیا، اس نے سامنے والے کو ہرا دیا۔

بھارتی کھلاڑی وراٹ کوہلی، دھونی، روہت، راہل اور پانڈیا بڑی اننگ کھیلنے کا انتظارکررہے ہیں ،وہیں پاکستان کی جانب سے محمد عامر، حسن علی، شاداب اور وہاب وکٹیں لینے میں ماہر بتائے جاتے ہیں۔

پاکستانی بلے باز فخر، بابر، امام، حفیظ اور سرفراز وغیرہ جہاں لمبی اننگ کھیل کر اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہیں گے وہیں بھارتی بالر بھمرا، کلدیپ، چہل اور بھووی وکٹیں گرانے کے خواہشمند ہیں۔


سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹیم دلیری کے ساتھ میدان میں اترے۔

دوسری جانب ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے پاکستان نے انگلینڈ کو ہرایا ہے اس کو ہلکے میں نہیں لیا جاسکتا پاکستان ٹیم کا بڑا انحصار عامر کی بالنگ پر ہوگا۔

ون ڈے کے ریکارڈ میں پاکستان بہت بھاری جبکہ عالمی کپ میں بھارت ہمیشہ حاوی رہا ہے، ریکارڈ کے مطابق پاکستان نے 73 میچز میں بھارت کو شکست دی ہے جبکہ بھارت 54 میں کامیاب رہا ہے، بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ تندولکر نے 2526 رنز اور پاکستان کے انضمام نے 2403 رنز بنائے۔

پاکستان کے سلمان بٹ نے 21 میچز میں 5 سنچریاں بنائیں جبکہ تندولکر نے 5 سنچریوں کے لئے 69 میچز کھیلے، وسیم اکرم نے بھارت کے 60 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ کمبلے نے 54 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Jun 16, 2019, 10:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details