- سنہ 1661 مغل حکمراں اورنگ زیب کے بھائی مراد کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔
- سنہ 1796 باجی راؤ دوئم کو پیشوا کی گدی پر بٹھایا گیا۔
- سنہ 1829 بھارت کے اس وقت کے وائسرائے لارڈ ولیم بینٹک نے شوہر کی موت کے بعد اس کی بیوی کو چتا پر جلائے جانے کی روایت (ستی کی رسم) پر پابندی عائد کی۔
- سنہ 1860 گوا کے رہنے والے آگسٹنو لارینکو کو پیرس یونیورسٹی سے علم کیمیا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی، کسی غیر ملکی یونیورسٹی سے یہ ڈگری حاصل کرنے والے وہ پہلے بھارتی بنے۔
- سنہ 1888 عظیم تاریخ نویس رمیش چندر مجمدار کی پیدائش ہوئی۔
- سنہ 1910 بھارت کے آٹھویں صدر راما سوامی وینکٹ رمن کی پیدائش ہوئی۔
- سنہ 1919 بھارت کے بارہویں وزیراعظم اندر کمار گجرالت کی پیدائش ہوئی۔
- سنہ 1943 دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کے وزیراعظم ونسٹن چارلس، امریکہ کے صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ اور ترکی کے صدر سمتھ ایناو نے قاہرہ کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔
- سنہ 1952 انگلینڈ میں اسماگ کی گھنی پرت چھا جانے سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوئی۔
- سنہ 1959 بھارت اور نیپال کے درمیان گنڈک آبپاشی اور توانائی پروجیکٹ کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔
- سنہ 1967 ملک کے پہلے راکٹ روہنی آر ایچ 75 کو تھمبا سے داغا گیا۔
- سنہ 1971 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بگڑتے حالات کے پیش نظر ایمرجنسی سیشن طلب کیا۔
- سنہ 1971 بھارتی بحریہ نے پاکستانی بحریہ اور کراچی پر حملہ کیا۔
- سنہ 1974 کولمبو کے نزدیک توطان کی وجہ سے پرتگال کے ایک چارٹرڈ طیارے کے حادثے کے شکار ہونے سے اس میں سوار تمام 191 افراد ہلاک ہوئے۔
- سنہ 1977 مصر کے خلاف عرب محاذ کی تشکیل ہوئی۔
- سنہ 1984 حزب المجاہدین کے دہشت گردوں نے کویت ایئر لائن کے طیارے کو اغوا کرکے چار مسافروں کو ہلاک کیا۔
- سنہ 1996 مریخ کے لیے ناسا کا اولین خلائی طیارہ نے فلوریڈا میں واقعے اس کے سینٹر کیپ کناورل سے پرواز بھری یہ خلائی طیارہ چار جولائی 1997 کو مریخ پر پہنچا۔
- سنہ 2006 فلپائن کے ایک گاؤں میں طوفان کے بعد زمین دھنسنے سے تقریباً ایک ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
- سنہ 2008 مشہور تاریخ داں رومیلا تھاپر کا کلوز اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔
- سنہ 2012 شام میں مورٹار حملے میں 29 لوگوں کی موت ہوئی۔
تاریخ میں چار دسمبر اہم کیوں؟ - چار دسمبر کے اہم ترین واقعات
بھارت اور عالمی تاریخ میں چار دسمبر کے اہم ترین واقعات کچھ اس طرح ہیں، جو آپ کو بھی جاننا چاہیے۔
تاریخ میں چار دسمبر اہم کیوں؟