- 1316 - خلجی خاندان کے حکمران سلطان علاء الدین خلجی کا انتقال۔
- 1664- چھترپتی شیواجی مہاراج نے سورت پر حملہ کیا۔
- 1885- جدید بھارت کے مشہور ہندی شاعر اور مصنفین میں سے ایک بھارتیندو ہریش چندر کا انتقال۔
- 1928 - بھارتی ڈرامہ نگار اور فنکار وجے تندولکر کی پیدائش۔
- 1929- مدر ٹریسا بھارت میں نظرانداز کئے گئے اور غریبوں کی خدمت کے لیے کلکتہ (اب کولکتہ) لوٹیں۔
- 1947- آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے بھارت کی تقسیم قبول کیا۔
- 1950- برطانیہ نے چین کی کمیونسٹ حکومت کو تسلیم کیا۔
- 1959 - کرکٹر کپل دیو کی چنڈی گڑھ میں پیدائش۔
- 1967- موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اللہ رکھا رحمن (اےآررحمن) کی پیدائش۔
- 1976 -چين نے لوپ نور علاقے میں جوہری تجربہ کیا۔
- 1980 -ساتویں لوک سبھا انتخابات میں اندرا گاندھی کی قیادت والی کانگریس پارٹی کو دو تہائی اکثریت ملی۔
- 1983 - انڈین نیشنل کانگریس کو پہلی بار آندھرا پردیش اور کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
- 1989 - اندرا گاندھی کے قتل کے دونوں قصورواروں ستونت سنگھ اور کیہر سنگھ کو پھانسی دی گئی۔
- 2008 -امریکہ کے مغربی ساحلی علاقے میں آئے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی۔
- 2012- شام کے دارالحکومت دمشق میں خود کش حملے میں 26 افراد ہلاک۔
تاریخ میں آج کا دن
بھارت اور دنیا کی تاریخ میں چھ جنوری کے چند اہم ترین واقعات یہ ہیں:۔
تاریخ میں آج