اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میڈیا آج جیش محمد کے ' ہیڈ کوارٹر' کا دورہ کرے گی - 'مدرسۃالاصابر

پلوامہ خودکش حملے کے بعد سے بھارت عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر مسلسل دباو بنائے ہو ئے ہے۔

masood azhar

By

Published : Feb 23, 2019, 10:08 AM IST

ادھر پاکستانی حکومت نےجیش محمد کے تحت چلنے والے مدرسے کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔

پاکستان کے پنجاب کے بہاول پور علاقہ میں واقع جیش محمد کے مدرسے کو ریاست پنجاب حکومت نے اپنے قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب(پاکستان) کے وزیر داخلہ کے مطابق پنجاب حکومت نے جیش محمد کا ہیڈکوارٹر سمجھے جانے والے 'مدرسۃالاصابر' اور جامع مسجد 'سبحان اللہ' کو قبضے میں لے لیا ہے اور وہاں ایک سرکاری اہلکار بھی تعینات کر دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے دیر رات ٹویٹ کے ذریعے مدرسے کو اپنے قبضے میں لیے جانے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ مدرسہ جیش محمد کا 'ہیڈكوارٹر ' ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب حکومت(پاکستان) میڈیا کے نمائندوں کو اس مدرسے میں لے کر جائے گی اور دکھائے گی کہ یہ مدرسہ کس طرح کام کر رہا ہے۔

فواد حسین نے اس کے بعد واضح کیا کہ یہ کارروائی پلوامہ حملے کے بعد نہیں کی جا رہی ہے بلکہ یہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جیش محمد کے تحت چلنے والے مدرسے میں تقریباً 700 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details