اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا آج آخری دن

بہار کی 243 اسمبلی نشستوں پر تین مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے، 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر 28 اکتوبر کو پہلے مرحلے کے لیے رائے ووٹنگ ہوگی۔

بہار اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا آج آخری دن
بہار اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا آج آخری دن

By

Published : Oct 8, 2020, 9:40 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی نامزدگی کا آج آخری دن ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے کے لیے آج پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔

سبھی سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے، عظیم اتحاد کی جانب سے کانگریس نے پہلے مرحلے کے لیے اپنے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے تو آر جے ڈی نے بھی 41 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

اگر این ڈی اے اتحاد کی بات کی جائے تو نتیش کمار کی جے ڈی یو نے ایک ہی بار میں 115 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے اور اپنے حصے کے 115 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نتیش کمار سے بڑا 'ووٹ کٹوا' کوئی نہیں: پپو یادو

واضح رہے کہ جے ڈی یو نے اپنی شراکت دار اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کو اپنی 122 میں سے 7 سیٹیں دی ہیں۔

وہیں بی جے پی نے بھی پہلے مرحلے کے لیے اپنے 27 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details