تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص - 5 فروری کے چند اہم ترین واقعات
ہندوستان اورعالمی تاریخ میں 5 فروری کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں:
تاریخ میں آج کا دن
ہندوستان اورعالمی تاریخ میں 5 فروری کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں:
- 1679 - جرمنی کے حکمران لیوپولڈ اول نے فرانس کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1783 - اٹلی کے شہر کلابریا میں بڑے پیمانے پر آنے والے زلزلے سے تقریباً 30،000 افراد ہلاک ہوگئے۔
- 1870 - فلاڈیلفیا کے تھیٹر میں نمائش کے لئے پہلی فلم پیش کی گئی۔
- 1900 - امریکہ اور برطانیہ کے مابین پنامہ کینال معاہدہ ہوا۔
- 1904 - کیوبا کو امریکی قبضے سے آزادی ملی۔
- 1916 - مشہور شاعر جانکی ولبھہ شاستری کی پیدائش۔
- 1917 - میکسیکو نے نیا آئین اپنایا۔
- 1922 - اترپردیش میں گورکھپور کے قریب چوری چورا میں مشتعل ہجوم نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی ، جس میں 22 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
- 1924 - ریڈیو ٹائم انڈیکیٹر’جی ایم ٹی‘ پہلی باررائل گرین وچ سے نشر ہوا۔
- 1931 - میکسین ڈنلپ پہلی گلائیڈر پائلٹ بنی۔
- 1961 - برطانوی اخبار ’سنڈے ٹیلی گراف‘ کی اولین شمارہ کی اشاعت۔
- 1970 - امریکہ نے نیواڈا میں جوہری تجربہ کیا۔
- 1976 - فلمی اداکار ابھیشک بچن کی پیدائش۔
- 2004 - پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے جوہری سائنسدان عبدالقدیر خان کو جوہری ٹکنالوجی کے غلط استعمال کے معاملہ میں معافی دے دی۔
- 2006 - ایران نے یورینیم کی افزودگی کا آغاز کیا۔
- 2007 - بھارتی نژاد سنیتا ولیمز خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی خاتون بن گئیں۔
- 2008 - روحانی پیشوا مہرشی مہیش یوگی کا انتقال۔
- 2010 - ہندوستانی شوٹر ابھینو بندرا نے نیدرلینڈ میں عالمی شوٹنگ چیمپیئن شپ میں 600 میں سے 596 اسکور کرکے سونے کا تمغہ جیتا۔
- 2013 - بنگلہ دیش میں ایک ٹریبونل نے پاکستان سے 1971 کی آزادی کی جدوجہد کے دوران ایک انتہا پسند جماعت کے اعلی رکن عبدالقادر ملا کو عمر قید کی سزا سنائی ۔