1655۔ نیدرلینڈ اور برانڈین برگ نے فوجی معاملے پر دستخط کئے۔
1709۔ ناکمیکادو جاپان کے تخت پر بیٹھے۔
1713۔ روس اور ترکی نے امن معاہدے پر دستخط کئے۔
1789۔ امریکی کانگریس نے خارجہ امور کا محکمہ قائم کیا۔
1836۔ جنوبی آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ کا قیام عمل میں آیا۔
1862۔ امریکی شہر کینٹن میں ہریکن طوفان کا قہر، 40 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
1888۔ فلپ پریٹ نے امریکہ میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی تین پہیہ گاڑی کی نمائش کی۔
1889۔ انڈین نیشنل کانگریس کی شاخ برطانوی انڈیا کمیٹی کو لندن میں دادا بھائی نوروجی، ولیم ویڈربرن، ڈبلیو ایس کین اور ولیم ڈگبی کی قیادت میں کھولی گئی۔
1897۔ بال گنگا دھر تلک پہلی بار گرفتار کئے گئے۔
1908۔ ہانگ کانگ میں گردابی طوفان کے سبب مسافر اسٹیمر ینگ کنگ پر سوار 421 لوگوں کی موت ہوئی۔
1922۔ برسلز میں بین الاقوامی جغرافیائی یونین کا قیام عمل میں آیا۔
1935۔ چین کے یانگ جی اور ہوآنگ دریا میں آئے سیلاب سے دو لاکھ لوگوں کی موت ہوئی۔