- 1200۔ چین میں دھوپ کے چشمے کی کھوج ہوئی۔
- 1543۔ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے گرین وچ امن معاہدہ پر دستخط کیے۔
- 1781۔ میسور کے سلطان حیدر علی اور انگریز فوج کے درمیان پورٹو نوو (اب پرانگي پٹّئی) کی جنگ ہوئی۔
- 1852۔ سندھ میں پہلا ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔
- 1862 ۔کلکتہ ہائی کورٹ کا افتتاح ہوا۔
- 1878 ۔کناڈا یونیورسل پوسٹل یونین میں شامل ہوا۔
- 1879 ۔بھارت میں پوسٹ کارڈ کی شروعات ہوئی۔
- 1904۔ امریکہ کے سینٹ لوئس میں تیسرا اولمپک کھیل شروع ہوا۔
- 1909۔ انقلابی مدن لال ڈھنگرا نے لندن میں انڈیا آفس میں سیاست داں اے ڈی سی ولیم ہرٹ کرزن وائلی اور ڈاکٹر لال کلا کا گولی مارکر قتل کیا۔
- 1913۔ سربیا اور یونان نے بلغاریہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
- 1921۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا قیام عمل میں آیا۔
- 1927۔ بھارت کے سابق وزیراعظم چندر شیکھر کی پیدائش ہوئی۔
- 1938۔مشہور بانسری نواز پنڈت ہری پرساد چورسیا کی پیدائش ہوئی۔
- 1941۔صحافی اور سابق ایم پی سی وائی چنتامنی کا انتقال ہوا۔
- 1955 ۔امپیریل بینک آف انڈیا کو قومیاکر ’اسٹیٹ بینک آف انڈیا‘کا نام دیا گیا۔
- 1962 ۔مغربی بنگال کے پہلے وزیر اعلی اور جدید بنگال کے بانی ودھان چندر رائے کا انتقال ہوا۔
- 1964 ۔انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا قائم ہوا۔
- 1968 ۔62 ممالک نے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1975 ۔اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے قومی ترقی کے لیے 20 نکاتی پروگراموں کا اعلان کیا۔
- 1979 ۔الیكٹرانك آلات بنانے والی کمپنی سونی نے ’واكمین‘ مارکیٹ میں اتارا۔
- 1997 ۔کولکتہ میں ’سائنس سٹي‘ كا قیام عمل میں آیاجو برصغیر کا سب سے بڑا سائنسی مرکز ہے۔
تاریخ میں آج کا دن
بھارتی اور عالمی تاریخ میں یکم جولائی کی اہم واقعات اس طرح ہیں۔
تاریخ میں آج کا دن