اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 27 اکتوبر کے چند اہم ترین اقعات اس طرح ہیں:

تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

By

Published : Oct 27, 2019, 8:26 AM IST

  • سنہ 1605 میں مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کا فتح پور سیکری میں انتقال ہوا تھا۔
  • سنہ 1676 میں پولینڈ اور ترکی نے وارسا معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
  • سنہ 1806 میں فرانس کی فوج برلن میں داخل ہوئی تھی۔
  • سنہ 1811 میں سلائی مشین کے موجد آئزک میرٹ سنگر کی پیدائش ہوئی تھی۔
  • سنہ 1904 میں مشہور انقلابی جتيندر ناتھ داس عرف جیتن دا کی پیدائش ہوئی تھی۔
  • سنہ 1920 میں ملک کے 10 ویں صدر کے آر نارائنن کی پیدائش ہوئی تھی۔
  • سنہ 1947 میں جموں و کشمیر کے شاہ ہری سنگھ نے بھارت میں جموں و کشمیر کے انضمام کو قبول کر لیا تھا۔
  • سنہ 1959 میں مغربی میکسیکو میں طوفان سے کم از کم 2000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
  • سنہ 1968 میں میکسیکو سٹی میں 19 ویں اولمپک کھیلوں کا اختتام ہوا تھا۔
  • سنہ 1974 میں مشہور ریاضی داں رامانجن کا انتقال ہوا تھا۔
  • سنہ 1987 میں کرکٹر وجے مرچنٹ کا انتقال ہوا تھا۔
  • سنہ 1995 میں یوکرین کے کیف میں واقع چرنوبل ایٹمی پلانٹ سیکورٹی سے متعلق خامیوں کی وجہ سے مکمل طور پربند کیا گیا تھا۔
  • سنہ 1999 میں ہندی کے مشہور ادیب ڈاکٹر ناگیندر کا انتقال ہوا تھا۔
  • سنہ 2003 میں چین میں زلزلہ سے 50 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے تھے جبکہ بغداد میں بم دھماکوں میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
  • سنہ 2004 میں چین نے ایک بڑا کرین تعمیر کیا تھا، فرانس کے وزیر خارجہ مائیکل وارنيئر دو روزہ دورہ پر بھارت پہنچے تھے۔
  • سنہ 2008 میں مرکزی حکومت نے اخبار کی صنعت کے صحافیوں اور غیر صحافیوں کو عبوری راحت کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
  • سنہ 2012 میں عراق میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 46 افراد ہلاک اور 123 افراد زخمی ہوئے تھے۔
  • سنہ 2018 میں دہلی کے سابق وزیر اعلی مدن لال کھرانہ کا انتقال ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details