اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 16 اکتوبر کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں:

تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Oct 16, 2019, 7:26 AM IST

Updated : Oct 16, 2019, 7:49 AM IST

  • 1905 - لارڈ کرزن نے بنگال کی پہلی بار تقسیم کی تھی۔
  • 1939 - دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے برطانوی علاقے پر پہلا حملہ کیا تھا۔
  • 1944 - مشہور طبلہ نواز لچھو مہاراج کی پیدائش ہوئی تھی۔
  • 1948 - ممبر پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی کی پیدائش ہوئی تھی۔
  • 1948 - اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی پیدائش ہوئی تھی۔
  • 1951 - پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا راولپنڈی میں گولی مار کر قتل ہوا تھا۔
  • 1959 - نیشنل وومن ایجوکیشن کونسل کا قیام ہوا تھا۔
  • 1964 - چین نے اپنا پہلا جوہری دھماکہ کیا تھا۔
  • 1968 - هرگووند کھورانہ کو طبی میدان میں نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
  • 1984 - جنوبی افریقہ کے سماجی کارکن ڈیسمنڈ ٹوٹو کو امن کے لیے نوبل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔
  • 1994 - مجاہد آزادی گنیش گھوش کا انتقال ہوا تھا۔
  • 1999 - امریکہ نے فوجی حکومت کی پاداش میں پاکستان پر پابندی عائد کی تھی۔
  • 2002 - 14ویں ایشیائی کھیلوں میں ایک سونے اور ایک کانسہ کا تمغہ جیتنے والی اور ڈوپ ٹسٹ میں ناکام رہنے کے بعد بھارت کی سنیتا رانی کا تمغہ چھینا گیا تھا۔
  • 2003 - مليالی فلمساز اڈور گوپا كرشن کو فرانس کا دوسرا سب سے اعلی شہری اعزاز ’کمانڈر آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز‘ سے نوازا گیا تھا۔
  • 2004 - امریکہ نے عراقی ابو مصر الزرقاوی کی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
  • 2011 - بھارت نژاد رنر 100 سالہ فوجا سنگھ نے سب سے زیادہ عمر میں ٹورنٹو واٹر فرنٹ میراتھن مکمل کیا تھا۔
  • 2012 - نظام شمسی کے باہر ایک نئے سیارے ’الفا سنچری بی بی‘ کا پتہ چلا تھا۔
Last Updated : Oct 16, 2019, 7:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details