اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار میں کورونا متاثرہ خاتون سمیت دو کی موت - corona virus

بہار میں کورونا متاثر ہ ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موت سے ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے ۔صحت محکمہ کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ نے اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر ) جتندر کمار سنگھ کے ساتھ کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے کئے جارہے کاموں کی حالیہ معلومات دی۔

بہار میں کورونا متاثرہ خاتون سمیت دو کی موت
بہار میں کورونا متاثرہ خاتون سمیت دو کی موت

By

Published : Jun 23, 2020, 10:36 PM IST

انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منگل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ سارن ضلع میں کورونا پازیٹیو 45 سالہ ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ وہ قبل سے کینسر جیسی سنگین بیماری میں مبتلا تھے ۔مسٹر سنگھ نے بتایاکہ سمستی پور ضلع میں 43 سالہ ایک متاثرہ خاتون کی بھی موت ہوئی ہے ۔

بہار میں کورونا متاثرہ خاتون سمیت دو کی موت

وہ حال ہی میں ممبئی سے سمستی پور لوٹی تھی ۔ یہاں پہنچتے ہی ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ۔ اس طرح بہار میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل دربھنگہ میںپانچ ، سارن اور بیگو سرائے میں چار۔ چار ، کھگڑیا نالندہ ، پٹنہ اور ویشالی میں تین ۔ تین افراد کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ بھوجپور ، گیا ، جہان آباد ، مظفرپور ، نوادہ ، سیتامڑھی اور سیوان میں دو۔ دو اور ارریہ ، اورنگ آباد ، بھاگلپور ، مشرقی چمپارن ، جموئی ، کٹیہار ، مدھے پورا ، مدھوبنی ، مونگیر ، رہتاس ، سمستی پور ، شیوہر اور مغربی چمپارن میںایک ۔ ایک متاثر کی موت ہوچکی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details